کوئی زنجير
آہن کی چاندی کی روايت کی
محبت توڑ سکتی ہے
يہ ايسی ڈھال ہے جس پر
زمانے کی کسی تلوار کا لوہا نہيں چلتا
يہ ايسا شہر ہے جس
ميں کسی آمر کسی سلطان کا سکہ نہيں چلتا
اگر چشم تماشا ميں ذرا سی بھی ملاوٹ ہو
يہ آئينہ نہيں چلتا
يہ ايسی آگ ہے جس ميں
بدن شعلون ميں جلتے ہيں تو روحيں مسکراتی ہيں
يہ وہ سيلاب ہے جس کو
دلوں کی بستياں آواز دے کر خود بلاتی ہيں
يہ جب چاہے کسی بھی خواب کو تعبير مل جائے
جو منظر بجھ چکے ہيں انکو بھی تنورير مل جائے
دعا جو بے ٹھکانہ تھی اسے تاثير مل جائے
کسی رستے ميں رستہ پوچھتی تقدير مل جائے
محبت روک سکتی ہے سمے کے تيز دھارے کو
کسی جلتے شرارے کو، فنا کے استعارے کو
محبت روک سکتی ہے کسی گرتے ستارے کو
يہ چکنا چور آئينے کے ريزے جوڑ سکتی ہے
جدھر چاھے يہ باگيں موسموں کي موڑسکتی ہے
کوئی زنجير ہو اس کو محبت توڑ سکتی ہے
Amjad Islam Amjad
آہن کی چاندی کی روايت کی
محبت توڑ سکتی ہے
يہ ايسی ڈھال ہے جس پر
زمانے کی کسی تلوار کا لوہا نہيں چلتا
يہ ايسا شہر ہے جس
ميں کسی آمر کسی سلطان کا سکہ نہيں چلتا
اگر چشم تماشا ميں ذرا سی بھی ملاوٹ ہو
يہ آئينہ نہيں چلتا
يہ ايسی آگ ہے جس ميں
بدن شعلون ميں جلتے ہيں تو روحيں مسکراتی ہيں
يہ وہ سيلاب ہے جس کو
دلوں کی بستياں آواز دے کر خود بلاتی ہيں
يہ جب چاہے کسی بھی خواب کو تعبير مل جائے
جو منظر بجھ چکے ہيں انکو بھی تنورير مل جائے
دعا جو بے ٹھکانہ تھی اسے تاثير مل جائے
کسی رستے ميں رستہ پوچھتی تقدير مل جائے
محبت روک سکتی ہے سمے کے تيز دھارے کو
کسی جلتے شرارے کو، فنا کے استعارے کو
محبت روک سکتی ہے کسی گرتے ستارے کو
يہ چکنا چور آئينے کے ريزے جوڑ سکتی ہے
جدھر چاھے يہ باگيں موسموں کي موڑسکتی ہے
کوئی زنجير ہو اس کو محبت توڑ سکتی ہے
Amjad Islam Amjad
Comment